رینٹل پاور، دوہری شہریت، سٹیل ملز سمیت اہم مقدمات کی سماعت ملتوی

اسلام آباد (صلاح الدین خان سے) اسلام آباد میں ہونے والی موسلا دھار بارش اس کے شور اور ژالہ باری نے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کے بنچ نمبر ایک کو سماعت روک کر چیمبر میں جانے پر مجبور کر دےا۔ ژالہ باری کے باعث شور اتنا زیادہ تھا کہ وکلا روسٹرم چھوڑ کر ججز کے قریب ہو کر دلائل دیتے رہے۔ 45 منٹ بعد دوبارہ بنچ کے کورٹ روم میں آنے پر پھر تیز بارش ہونے کی وجہ سے دیگر تمام اہم مقدمات، پی آئی اے کرپشن اور غیر قانونی بھرتھیوں سے متعلق کیس، دوہری شہریت کیس، پاکستان سٹیل ملز کیس، رینٹل پاور کیس، سابق اٹارنی جنرل سردار محمد خان قتل کیس کی سماعت آج جمعہ تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے انتخابی اصلاحات اور بیرون ملک مقیم پاکستانی ووٹرز سے متعلق کیس کی سماعت کی تو وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ شروع تھا مگر ایک بجکر 25 منٹ پر آرڈرز لکھاتے ہوئے بارش نے شدت اختےار کر لی اور ژالہ باری کے شور سے کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی بمشکل آرڈر لکھانے کے کچھ دیر بعد تک ججز بیٹھے رہے۔ بارش اور اس کا شور نہ رکنے پر اٹھ کر چیمبر میں چلے گئے۔ بارش کم ہونے پر 1.45 پر دوبارہ مقدمات کی سماعت شروع کی اور تمام اہم کیسز ملتوی کر دئیے گئے جبکہ بارش پھر تیز ہونے کے باعث اس کیس کی بھی سماعت نہ ہو سکی اور اسے بھی آج جمعہ تک کے لئے ملتوی کر دےا گےا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...