لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف سوشل اینڈ بیہیوریل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر زکریا ذاکر نے کہا ہے کہ خواتین پر تشددکے واقعات کی روک تھام کے لئے ہمیں حقیقی وجوہات کو سمجھنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی شعبہ جینڈر سٹڈیز کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تیزاب کے حملوں سے متاثرہ خواتین اور ان کی معاشی حالت کی بہتری میں سمائل اگین فا¶نڈیشن کے کردار کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیمینار میں ڈیپلکس اور سمائل اگین فا¶نڈیشن کی سربراہ مسرت مصباح، ڈاکٹر رعنا ملک، ڈاکٹر روبینہ، سعدیہ اکبر اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ڈاکٹر زکریا ذاکر نے کہا کہ تیزاب پھینکنے کے واقعات سے متاثرہ خواتین کی بحالی اور ان کی ہمت کی داستان انتہائی متاثر کن ہے مسرت مصباح نے کہا کہ تیزاب پھینکنے کے واقعات میں ملوث مجرموں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی وقت کی اہم اور فوری ضرورت ہے۔ ڈاکٹر روبینہ نے کہا کہ خواتین پر تشدد نہ صرف سماجی بلکہ پبلک ہیلتھ کا بھی مسئلہ ہے۔ اس موقع پر سائیلنٹ ویل ڈاکومینٹری کی بھی نمائش کی گئی تیزاب سے متاثرہ چار خواتین سے تعارف بھی کرایا گیا بعدازاں سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔
”خواتین پر تشدد کی روک تھام کےلئے اصل وجوہات بھی جاننا ہونگی “
Mar 15, 2013