لاہور (سٹاف رپورٹر) سنی اتحاد کونسل کے سیکرٹری جنرل حاجی حنیف طیب نے کہا کہ سیاسی جماعتیں جعلی ڈگری والوں کو ٹکٹ نہ دیں پاک ایران گیس منصوبہ ملکی خوشحالی کا ضامن ہے پاکستان دہشت گردی، بدامنی اور بے سکونی کی لپیٹ میں ہے اپنے مفادات کے لیے متحد ہونے والے سیاستدان ملک و قوم کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے کبھی متحد نہیں ہوتے ذاتی دشمنیوں کے لیے مذہب کا استعمال افسوسناک ہے واقعہ بادامی باغ کے متاثرین کی بحالی کا کام جلد مکمل کیا جائے کراچی ائرپورٹ پر امریکی کمپاﺅنڈ کی تعمیر تشویشناک ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پنجاب کے دورہ کے دوران لاہور اور ملتان سمیت مختلف شہروں میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
کراچی ائرپورٹ پر امریکی کمپاﺅنڈ کی تعمیر تشویشناک ہے:حنیف طیب
Mar 15, 2013