حکومت ایک روز کی مہمان ہے ،تاہم اقتدار کی منتقلی کا فیصلہ تاحال نہیں ہوسکا،،، نگران سیٹ اپ پر سیاسی حلقوں میں گرما گرم بحث کے ساتھ ساتھ چٹھیاں لکھنے کا سلسلہ بھی جاری ہے، اسی سلسلے میں متحدہ نے بھی اپنے کارڈ شو کردیئے ہیں، قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے قومی اسمبلی میں اپویشن لیڈر چوہدری نثار کوخط لکھ دیا،جس میں نگران وزیراعظم کےلیے جسٹس ریٹائرڈ ناصر اسلم زاہد اور ڈاکٹر عشرت حسین کے نام تجویز کیے گئے ہیں
نگران وزیراعظم،ایم کیو ایم نے پتے شو کردیے جسٹس( ر)ناصراسلم زاہد اورڈاکٹرعشرت حسین کے نام تجویز
Mar 15, 2013 | 13:33