سیریز میں کم بیک کے لئے ٹیم مینجمنٹ اور سینئیر کھلاڑیوں نے حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔ سینچورین کے سپرسپورٹس پارک میں قومی کھلاڑیوں نے بھرپور نیٹ پریکٹس کی۔ کوچ ڈیو واٹمور کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے بیٹنگ پر زیادہ محنت کی جبکہ پروٹیز کو قابو کرنے کے لئے باؤلرز بھی صبح اورشام کے سیشن میں بھرپور پریکٹس کرتے دکھائی دئیے۔ ٹیم مینجمنٹ نے پہلے میچ میں کی جانے والی غلطیوں کی ویڈیو کے ذریعے نشاندہی کی اور ان کو دوبارہ نہ دہرانے کے لئے کھلاڑیوں کو ٹپس بھی دیں۔