انتخابی نشانات کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کرانے کےآخری روز ن لیگ نے شیر اور پیپلزپارٹی نےتیرکے نشان کے لیے درخواست دیدی، درخواستیں دینےوالی جماعتوں کی تعداد ایک سو چار ہوگئی۔

Mar 15, 2013 | 14:48

پاکستان مسلم لیگ ن نے شیر کے انتخابی نشان کے لیے الیکشن کمیشن کو درخواست دے دی۔ اس سے پہلے بھی مسلم لیگ کے پاس شیر کا نشان ہی تھا۔ پیپلز پارٹی نے تیر، جے یو آئی ف نے کتاب، جماعت اسلامی نے ترازو، ق لیگ نے سائیکل، اے این پی نے لالٹین، ایم کیو ایم نے پتنگ جبکہ مسلم لیگ ضیاء نےہیلی کاپٹر کے نشان کے لیے درخواست دے رکھی

ہے۔ تحریک انصاف نےبلےکے انتخابی نشان کیلئے درخواست دی ہے، تاہم نامکمل جماعتی انتخابات کے باعث الیکشن کمیشن نے انہیں نشان الاٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن آئندہ ہفتےسیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کرے گا، دوسری جانب ایک سو تیئس سیاسی جماعتوں نے ابھی تک کسی بھی انتخابی نشان کے لیے ابھی تک درخواست ہی نہیں دی ہے۔

مزیدخبریں