عالمی بینک نے سندھ میں تعلیمی اصلاحات کے دوسرے مرحلے کے لئے چالیس کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی

Mar 15, 2013 | 15:14

عالمی بینک کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق اس پیکج سے سندھ میں تعلیمی اصلاحات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، یہ رقم انٹر نیشنل ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایشن فراہم کرر ہی ہے جو پچیس سال کےلئے ہوگی۔ اور اسکے لئے پانچ سال کی رعایتی مدت بھی ہو گی۔ اعلامیے کے مطابق سندھ میں بچوں کے سکول جانے کی شرح میں اضافہ سست روی کا شکار ہے جس کی ایک وجہ بدانتظامی اور سکول مانیٹرنگ سسٹم کا فعال نہ ہونا ہے۔ تاہم حکومت سندھ صوبے نے میں تعلیمی نظام کی بہتری کے لئے اصلاحات کا عمل شروع کیا ہے، جس کے تحت عالمی بینک اس پروگرام کو موثر بنانے کےلئے تعاون فراہم کر رہا ہے۔

مزیدخبریں