الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق عام انتخابات کے لیے بیالیس ہزار ملکی جبکہ تین سو غیر ملکی مبصرین مانیٹرنگ کے لیے پاکستان میں موجود ہونگے، غیر ملکی مبصرین کو پاکستان میں صرف ایک ہفتے کے قیام کی اجازت دی گئی تھی لیکن ان مبصرین نے حکومت پاکستان سے چار سے چھ ہفتے قیام کی درخواست کی ہے،الیکشن کمیشن آئندہ ہفتے غیرملکی مبصرین کی اس درخواست پر دفتر خارجہ سے مشاورت کرے گا، الیکشن کمیشن اس سے قبل ملکی اور غیر ملکی مبصرین کے لیے ایک ضابطہ اخلاق بھی جاری کر چکا ہے ،جس میں انہیں کہا گیا ہے کہ وہ ملک میں کہیں بھی جانے کے لیے سیکیورٹی اداروں کی ایڈوائز پر عمل کریں، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حکومت غیر ملکی مبصرین کو سیکیورٹی فراہم کرے گی.