لیکا چیانگ کوبیجنگ میں کیمونسٹ پارٹی کے پارلیمانی اجلاس میں وزیراعظم منتخب کیاگیا
لیکاچیانگ موجودہ وزیر اعظم وین جیاباؤ کی جگہ لیں گے،،نئے وزیراعظم کے انتخاب سے چین میں ہر دس سال بعد ہونے والا انتقالِ اقتدار کا عمل تکمیل کے مزید قریب پہنچ جائے گا،لیکاچیانگ کو نائب وزیراعظم سے وزیراعظم بنانے کی حمایت اور نامزدگی نئے منتخب ہونے والے چین کے صدر ژی جن پنگ نے کی تھی،نیشنل پیپلز کانگریس کے اجلاس میں لیکا چیانگ کوتین ہزارپارلیمانی ممبران کے ووٹوں سے منتخب کیا گیا ہے،،لیاچیانگ کو ملک میں نئے صدرژی جن پنگ کے انتخاب کے ایک روز بعد وزیراعظم منتخب کیا گیا