کاروباری ہفتے کے آخری روز کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی کا رجحان رہا ، کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس پچھتر پوائنٹ کی کمی کے بعد سترہ ہزار چھ سو چوسٹھ پر بند ہوا.

Mar 15, 2013 | 23:48

کامرس رپورٹر

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مندی کے رجحان کے ساتھ ہوا تاہم ایک موقع پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس گزشتہ روز کی نسبت صرف پندرہ پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ سترہ ہزار سات سو چوون کی نفسیاتی حد پر دیکھا گیا، کاروبار کے آغاز کی مندی کاروبار کے اختتام تک برقرار رہی اور ہنڈریڈ انڈیکس مجموعی طور پرپچھتر پوائنٹ کی کمی کے بعد سترہ ہزار چھ سو چوسٹھ پر بند ہوا، مارکیٹ میں سب سے زیادہ سودے پی ٹی آئی، جہانگیر صدیقی اینڈ کمپنی، ٹیلی کام سیکٹر، اینگرو، دیوان گروپ اور سیمنٹ سیکٹر میں ہوئے، مجموعی طور پر تین سو اٹھارہ کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، ایک سو پینتالیس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، ایک سو باون کے حصص میں کمی اور اکیس کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا، بروکرز کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت کے اعلان میں تاخیر،حکومت اور حزب اختلاف میں اعتماد کے فقدان کی وجہ سے مقامی اور بیرونی سرمایہ کاروں کا محتاط رویہ سرمایہ کاری میں کمی کا سبب ہے.

مزیدخبریں