سینچورین میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈیویلیئر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان کی جانب سے طویل القامت فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور میزبان ٹیم کے ابتدائی تین کھلاڑی پینتیس کے مجموعی سکور پر ہی آؤٹ کردیئے۔ ہاشم عاملہ سترہ، انگریم صفر اور اے بی ڈیویلیئر چار رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ جنوبی افریقہ کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان گریم سمتھ تھے انہیں تینتالیس کے مجموعی سکور پر جنید خان نے آؤٹ کیا، گریم سمتھ نے دس رنز بنائے، پانچویں آؤٹ ہونیوالے کھلاڑی ڈو پلیسز تھے انہیں محمد عرفان نے باسٹھ کے مجموعی سکور پر اپنا شکار بنایا۔ پروٹیز کے چھٹے آؤٹ ہونیوالے کھلاڑی میکلارن تھے انہیں محمد حفیظ نے ایک سو چھ کے مجموعی سکور پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا، میکلارن نے سترہ رنز کی اننگز کھیلی۔ مہمان ٹیم کے بیٹسمین فرحان بہادر دین کو اٹھاون رنز کے انفرادی سکور پر محمد حفیظ نے پویلین کی راہ دکھائی۔ جنوبی افریقہ نے انتالیسویں اوور میں سات وکٹوں پر ایک سو ستتر رنز بنائے تھے کہ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔ تاہم بارش کے بعد اننگز کو چوالیس اوورز تک محدود کردیا گیا۔ میچ دوبارہ شروع ہوا تو میزبان ٹیم کے ایبٹ ایک سو اناسی پر سعید اجمل کی گیند پر آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئےجبکہ ڈیل سٹائن صفر اور پیٹرسن چوالیس رنز بناکرپویلین لوٹے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے چار جبکہ جنیدخان،سعید اجمل اور محمد حفیظ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقہ کے ایک سو اکانوے رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔
دوسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ کے ایک سو اکیانوے رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، بارش کے بعد ایمپائرز نے اننگز چوالیس رنز تک محدود کردی.
Mar 15, 2013 | 23:56