لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احسان گنجیال کو گزشتہ روز قائد آباد گنجیال میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ میں سیاسی رہنمائوں، کارکنوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ان کی رسم قل کل اتوار کو ایک بجے دوپہر ان کے آبائی گائوں گنجیال قائد آباد خوشاب میں ادا کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف، میاں حمزہ شہباز، ایم این اے، پرویز ملک ایم این اے وزیر اعلی کے مشیر خواجہ احمد حسان اور خواجہ عمران نذیر نے ملک احسان گنجیال کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔