ملتان: سابق شوہر نے خاتون سمیت 2افراد پر تیزاب پھینک دیا، حالت تشویشناک

Mar 15, 2014

ملتان (آئی این پی ) سابق شوہر نے خاتون سمیت 2افراد پر تیزاب پھینک دیا جسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ تھانہ شاہ شمس کے علاقے پیر کالونی کی رہائشی 5بچوں کی ماں فرحانہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب بہن کے گھر جارہی تھی کہ اس کے سابق شوہر گاما پہلوان نے اس پر تیزاب پھینک دیا۔ فرحانہ کے مطابق اس کے شوہر گاما پہلوان نے تین سال قبل اسے طلاق دے دی تھی۔ وہ اپنے بچوں کے ہمراہ والدین کے گھر رہ رہی تھی اور وقوعہ کے روز وہ بہن سے ملنے جارہی تھی کہ راستے میں اس کے سابق شوہر نے فرحانہ اور اس کے ہمراہ موٹر سائیکل پر موجود خلیل نامی شخص پر تیزاب ڈال دیا جس سے دونوں 50فیصد جھلس گئے۔ دونوں کو نشتر ہسپتال کے برن یونٹ داخل کرا دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

مزیدخبریں