معیشت درست سمت میں گامزن، معاشی اشارئیے مثبت رجحان کی عکاسی کرتے ہیں: پرویز رشید

لاہور (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے پاکستان کی معیشت درست سمن پر گامزن ہے اور تمام معاشی اشارئیے مثبت رجحان کے عکاس ہیں۔ جمعہ کو وزیراعظم کے ترجمان وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا وزیراعظم محمد نوازشریف کے ویژن اور وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی انتھک محنت کی بدولت ہم تمام شعبوں میں آل رائونڈر بہتر کارکردگی دکھانے کے قابل ہو گئے ہیں جس کے ملک کے اندر ٹھوس نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی گڈ گورننس، شفافیت، دیانتداری اور بچت کے اقدامات کے باعث ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بین الاقوامی برادری پر اعتماد بڑھا ہے بلکہ اس سے ہم استحکام، خوشحالی اور ترقی کے راستے پر گامزن ہوئے ہیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ تمام معاشی اشاریہ مثبت ہیں، اقتصادی شرح نمو میں بہتری اور مہنگائی میں کمی آ رہی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں اور روپے کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک کی اقتصادی صورتحال درست سمت پر گامزن ہے جس کے نتیجے میں عوام کی زندگی میں خوشحالی آئیگی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ٹیکس نیٹ کی توسیع اور اخراجات میں کمی سے بچت کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...