کوئٹہ (بیورو رپورٹ) اہلسنت والجماعت کے سربراہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات خوش آئند ہیں، امن کا پیغام لے کے ملک کے کونے کونے میں جائیں گے، عدالتوں پر اعتماد ہے، ماورائے عدالت قتل بند ہونے چاہئیں، ریلوے ہاکی گراونڈ میں اہلسنت والجماعت بلوچستان کے زیراہتمام تحفظ اہلسنت کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے آغاز پر ہی قریب میں دھماکہ کیاگیا لیکن وہ شرکاء کی استقامت کو داد دیتے ہیں۔ وہ دہشت گردوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ انہوں نے اس طرح کے دہشت گردی کے واقعات بہت دیکھے ہیں اور ہم نے دھماکوں اور تڑپتی نعشوں کے درمیان اپنا پیغام امن اور محبت دنیا تک پہنچایا ہے۔ کانفرنس میں قراردادیں پیش کی گئیں جن میں حکومت کی طالبان سے مذاکرات کی حمایت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ بلوچستان میں تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جائے، صوبے کے عوام کو ا ن کے حقوق دئیے جائیں اور خلفائے راشدین کے ایام کو سرکاری سطح پر منایا جائے۔
طالبان سے مذاکرات خوش آئند ہیں، پیغام امن ملک بھر میں لیجائیں گے: لدھیانوی
Mar 15, 2014