کوالالمپور/ بینکاک (آئی این پی) ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی جانب سے حکومتوں کی غیر قانونی تارکین وطن کی گرفتاریوں و پاکستانیوں کے ساتھ نارروا سلوک کے باوجودپاکستان ہائی کمیشن ملائشیا کے بعد تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے نے بھی تارکین وطن کے مسائل حل کرنے اور مدد سے انکار کردیا، پاکستانی سفارتخانہ پاسپورٹس کی گمشدہ پولیس رپورٹ کے باوجود پاکستانیوں کو ایمرجنسی پاسپورٹ جاری کرنے میں دشواریاں پیدا کرنے لگا، ویزہ قونصلر کی طرف سے ملکی مفاد میں مشکوک افراد کو ویزے جاری نہ کرنے پر پاکستانی سفیر اور ویزہ قونصلر کے درمیان سخت اختلافات پیدا ہو گئے۔ سفیر نے وزارتِ دفاع سے تعلق رکھنے والے ویزہ قونصلرکرنل امجد امین کو تھائی لینڈ سے واپس اپنے محکمے میں رپورٹ کرنے کیلئے وزارت خارجہ کو چٹھی بھیج دی، سفیر ڈاکٹر سہیل خان ویزہ قونصلر کے ساتھ اختلافات کی بناء پر دفتر سے کئی دن غائب، کچھ نہیں بتاسکتا۔گزشتہ روز سے سخت مصروف ہوں نہیں معلوم سفارتی عملہ کیا کررہا ہے، پاکستانی سفیر ، تارکین وطن پاکستانیوں کا وزیر اعظم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ملائشیا اور تھائی لینڈ میں پاکستانیوں کی گرفتاریاں ناروا سلوک، سفارتخانوں کا مدد سے انکار
Mar 15, 2014