کراچی (آئی این پی) وزیر اعظم ڈاکٹر محمد نواز شریف کی زیر صدارت گورنر ہائوس میں امن وامان سے متعلق اجلاس کے دوران پاکستان نیوی کا ہیلی کاپٹر فضائی نگرانی کرتا رہا اور اس وقت تک پرواز جاری رکھی جب تک وزیر اعظم ایک روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد کے لئے روانہ نہیں ہوئے۔ جمعہ کو گورنر ہائوس میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس نماز جمعہ کے بعد شروع ہوا جو تین گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا۔