فیکٹری دھماکہ، ایک مزدور کی نعش اور لوہے کا ٹکڑا ٹکرانے سے بجلی کے تار ٹوٹ کر گر پڑے

Mar 15, 2014

لاہور (نامہ نگار) قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس فلنگ فیکٹری میں سلنڈر دھماکے اتنے زوردار تھے کہ ایک مزدور کی نعش اور سلنڈر کا ٹکڑا اچھل کر فیکٹری کے باہر سڑک پار لگی بجلی کی تاروں سے جا ٹکرایا جس سے مزدور کی نعش بعدازاں گرین بیلٹ پر جا گری جسے امدادی کارکنوں نے ہسپتال منتقل کیا۔ واپڈا کے عملے نے موقع پر پہنچ کر کئی گھنٹوں بعد تار مرمت کر کے علاقہ میں بجلی بحال کر دی۔ دریں اثناء ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبار نے بتایا کہ فیکٹری سلنڈر دھماکے کا مقدمہ 6 افراد کے خلاف درج ہے جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں