علی گیلانی دہلی کے ہسپتال میں زیر علاج، مزید میڈیکل ٹیسٹ ہوں گے

Mar 15, 2014

نئی دہلی (کے پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس’’گ‘‘ کے چیئرمین سید علی گیلانی کا نئی دہلی کے ا  پالو ہسپتال میں   علاج و معالجہ  شروع ہوگیا ہے۔  علی گیلانی گزشتہ روز سری نگر سے نئی دہلی پہنچے تھے ۔ حریت ذرائع کے مطابق تنظیم کے چیئرمین جو کہ علیل ہیں  اپنا چیک اپ کرنے کے لئے نئی دہلی کے اپالو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ حریت چیئرمین گزشتہ ایک ہفتے سے جسمانی کمزوری کا زیادہ شکار ہو گئے ہیںاگرچہ ان کا علاج سرینگر میں ہی کیا جا رہا تھا تاہم مزید میڈیکل چیک اپ اور دوسرے ضروری ٹیسٹ  کروانے  کے لئے  انہیں  نئی دہلی لایا گیا تھا  ان کے ساتھ ان کے افراد خانہ و حریت کے کچھ ارکان بھی نئی دہلی  میں ہیں۔ اس دوران حریت کانفرنس ’’گ‘‘نے عوام سے گیلانی کی صحت یابی کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزیدخبریں