افغانستان: بم دھماکے فائرنگ، 7 شدت پسندوں سمیت 14 افراد ہلاک

کابل  (اے پی پی) افغانستان میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں 7 شدت پسندوںسمیت 14 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کی رپورٹس کے مطابق صوبہ ہلمند میں سڑک کے کنارے نصب بم  دھماکہ میں کار میں سوار دو بچوں اور دو خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ دریں اثناء صوبہ ہلمند کے ہی ضلع نوزاد میں سڑک کے کنارے دھماکہ خیز مواد نصب کرنے کے دوران دھماکہ سے چھ شدت پسندہلاک ہوگئے۔ صوبہ لغمان میں  جھڑپ کے دوران ایک پولیس اہلکار اور ایک شدت پسند جاں بحق ہوگیا ۔

ای پیپر دی نیشن