اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سابق آرمی چیف جنرل (ر) اسلم بیگ نے کہا ہے کہ حکومت اور طالبان کے مذاکرات کو فوج کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ امت کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ سیاسی اور عسکری قیادت دشمن کی سازش کو سمجھ گئی اور حکومتی کمیٹی میں تبدیلی کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے ان کا کہنا تھا کراچی میں امن کیلئے سیاسی جماعتوں کے مسلح ونگ ختم کرنا ہوں گے۔