کراچی الیکٹرک کی نیپرا کو بجلی کی قیمت میں81 پیسے یونٹ اضافے کی درخواست‘ سماعت19مارچ کو ہوگی

کراچی( سٹاف رپورٹر)کراچی الیکٹرک نے نیپرا سے بجلی کی قیمت میں 81 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کی درخواست کر دی ہے ، درخواست کی سماعت 19مارچ کو ہوگی۔کے الیکٹرک نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ جنوری میں ایک ارب ایک کروڑ یونٹ بجلی صارفین کو فروخت کی گئی جبکہ بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت میں 81 کروڑ41 لاکھ روپے اضافہ ہوا ہے ۔ اس لئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 81 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کی جائے ، نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست منظور کر لی ہے۔
کراچی الیکٹرک

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...