باکو (اے پی پی) صدر ممنون حسین نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے کچھ فاصلے پر سیاحتی مقام ملتان سرا کا دورہ کیا اور دیدہ زیب مقامات کی سیر کی۔ ملتان سرا قدیم آذربائیجان کا پرانا شہر ہے جسے محفوظ کرلیا گیا ہے۔ صدر نے آذربائیجان کے شناختی ورثے کو انتہائی محنت اور لگن سے محفوظ کرنے کی تعریف کی۔ صدر اور ان کے وفد کے اعزاز میں آذربائیجان کے قدیم روایتی انداز میں پُرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔ صدر نے باکو میں کارپٹ میوزیم کا دورہ کیا اور کہا کہ آذربائیجان قالین نفاست خوبصورتی اور معیار میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں۔ صدر نے فلیگ سکوائر کا بھی دورہ کیا۔دریں اثناءصدر ممنون حسین نے آذربائیجان کو پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ آذربائیجان کے وزیر توانائی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تیل اور گیس کی تلاش کے شعبے میں آذربائیجان کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ ملاقات میں توانائی کے شعبے میں تعاون سے متعلق معاملات زیر غور آئے۔
صدر