دادو:بچی میں پولیو کی تصدیق،کراچی،انسدادی مہم جاری،سندھ،بلوچستان میں کل سے شروع

Mar 15, 2015

کراچی/ کوئٹہ (خصوصی رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) سندھ میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا ۔ دادو میں ساڑھے 4 سال کی بچی میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 19 ہوگئی۔ دریں اثنا کراچی میں جاری پولیو مہم میں پانچ ہزارسے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادرتھیبونے کہاہے کہ شہرکے کچھ علاقے پولیو کے خطرناک ہیں۔ حساس یونین کونسلوں میں پولیو مہم پولیس اوررینجرز کے پہرے میں جاری ہے۔ اورنگی ٹاون یوسی 7 میں لگائے گئے۔ کیمپ میں بچوں کوپولیو کے قطرے پلانے کے ساتھ خواتین کو مفت دوائیں بھی فراہم کی گئیں۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی،پولیوسندھ کی انچارج شہناز وزیرعلی اور کمشنر کراچی نے کیمپ کا دورہ کیا۔ غلام قادر تھیبونے کہا ملیر،گلشن بونیرسمیت دیگرعلاقے تاحال پولیو مہم کے لئے خطرناک ہیں۔ گزشتہ 48 گھنٹوں میں شہر میں کوئی ٹارگٹ کلنگ نہیں ہوئی۔ شہناز وزیرعلی نے کہا کراچی میں اکتوبر سے اب تک کوئی پولیو کا کیس سامنے نہیں آیا۔دوسری طرف بلوچستان میں انسداد پولیو مہم پیر سے شروع ہوگی۔ محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق سکیورٹی کی عدم دستیابی کے باعث کوئٹہ میں انسداد پولیو کی قومی مہم ایک ہفتے کیلئے مو¿خر کی گئی صوبے کے 29 اضلاع میں مہم کے دوران 24 لاکھ 72 ہزار 6 سو بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ سندھ میں بھی تین روزہ انسداد پولیو مہم 16سے 18 مارچ تک چلائی جائے گی۔ سندھ کے 22 اضلاع اور کراچی کے 18 ٹاﺅنز کے 82 لاکھ بچوں کوپولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
انسداد پولیو مہم

مزیدخبریں