نائجیرین باشندے سمیت دو منشیات فروشوں ‘اے ایس ایف کے دواہلکاروں کو قید‘جرمانہ

Mar 15, 2015

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رفاقت علی قمر نے منشیات رکھنے کے مقدمہ میں ملوث نائجیرین باشندے پرنس کو دوسال قید اور بیس ہزار روپے جرمانے کی سزاکا حکم دیا ہے۔علاوہ ازیں منشیات رکھنے کے مقدمے میں ملوث غلام مصطفٰی کو دس سال قید اور ساٹھ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ملزم کی معاونت پر اے ایس ایف کے دواہلکاروں انسپکٹر بشارت اور نویداحمد کو دوسال قید اور بیس بیس ہزار روپے جرمانے کا حکم دیا ہے۔

مزیدخبریں