کپاس کا پیداواری ہدف ایک کروڑ 54لاکھ گانٹھیں مقرر

کراچی(مارکیٹ رپورٹر) مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران ٹیکسٹائل ملز کے مالکان کی معیاری کپاس کی خریداری میں دلچسپی کے باعث کپاس کے داموں میں مجموعی طورپراستحکام رہا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن نے سپاٹ نرخ فی من 52500روپے پرمستحکم رکھے سندھ میں فی من کپاس کا دام4000تا5100 روپے اورقلیل مقدار میں دستیاب پھٹی کادام 40کلو گرام 1900تا2350روپے کے علاوہ پنجاب میں فی من کپاس کا دام4800تا5250روپے اور40کلو گرام پھٹی کادام2000تا2650روپے رہا۔ کاٹن بروکرز کے مطابق بارشوں اورسرد موسم کے باعث نئی فصل کی سیزن کی بوائی میں 3تا4ہفتوں کی تاخیری اطلاع پر کپاس کے داموں میں خریداری کے باعث استحکام رہا۔ جبکہ نیویارک کاٹن کے داموں میں اتار چڑھائو کے بعد مندی اوربھارت میں کپاس کا دام مستحکم رہا۔ دریں اثناء فیڈرل کا ٹن کمیٹی (ایف سی سی) نے نئی سیزن کیلئے پیداواری تخمینہ ایک کروڑ ساڑھے 54لاکھ گانٹھوں کا مقرر کیا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...