سینٹ انتخابات میں شکست، قومی وطن پارٹی کے 3 ایم پی ایز کو شوکاز، ایک مستعفی

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) سینٹ انتخابات میں شکست پر قومی وطن پارٹی نے اپنے 3 ایم پی ایز کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے جبکہ شوکاز کے بعد رکن اسمبلی بیدار بخت نے اسمبلی اور پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ بخت بیدار خان، گوہر نواز اور سلطان محمد خان سے 10 روز میں وضاحت طلب کی گئی تھی۔ نوٹس میں دریافت کیا گیا ہے ووٹ پارٹی امیدوار کو نہیں پڑے، کیوں نہ یہ ووٹ آپکے سمجھے جائیں، دس روز میں جواب نہ دینے پر آپ کیخلاف مزید کارروائی کی جائیگی۔ سینٹ الیکشن میں قومی وطن پارٹی کے امیدوار کو 8 ووٹ پڑے تھے جبکہ ممبران کی تعداد 10 ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...