کارکن بلدیاتی انتخابات کی مکمل تیاری کریں: مولانا فضل الرحمن

وادی سون (نامہ نگار) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پھلواڑی ریسٹ ہائوس اوچھالی کا نجی کا دورہ کیا۔ اپنے دورے میں انہوں نے جے یو آئی تحصیل نوشہرہ کے امیر جماعت مولانا عطا اللہ خان صفدر کی قیادت میں وفد سے ملاقات کی جس میں میں انہوں نے وفد کو ہدایت کی کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھیں اور کارکن بلدیاتی انتخابات کی مکمل تیاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن ہی ہمارا اثاثہ ہیں، انکا احترام کیا جائے۔ انہوں نے وفد سے ملکی و غیرملکی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا، علاقے کے مسائل کے حوالے سے بھی بات چیت میں کی۔ وفد میں مولانا عطا اللہ خان صفدر، مولانا احمد خان، مولانا عزیزاحمد، مولانا عمران، صوفی عجائب محمدی، حافظ محمد رمضان، ملک محمد اقبال اعوان، محمد عاصم اور ڈاکٹر احمد شیرموجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...