صدر ،وزیراعظم اوردیگرسیاسی اورمذہبی رہنماؤں کا لاہورچرچ دھماکےمیں جانوں کےضیاع پرا اظہار دکھ

صدر مملکت ممنون حسین ،وزیر اعظم نواز شریف،چیئرمین سینیٹ رضا ربانی،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ،اے این پی کے رہنما اسفند یار ولی اوردیگرسیاسی اور مذہبی رہنماؤں نے کیتھولک چرچ میں خودکش حملوں میں جانی ضیاع کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کوجڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے،صوبائی حکومتیں عوام کے جان ومال کے تحفظ  کویقینی بنائیں،ملت جعفریہ کے رہنما علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ عوام کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت دشمن ہیں ،اقلیتی عوام کے تحفظ کےلئے مزید اقدامات کریں گے۔
 

ای پیپر دی نیشن