ڈوپنگ کا الزام، ندال قانونی چارہ جوئی کریں گے

Mar 15, 2016

لندن (بی بی سی) ٹینس کے سٹار کھلاڑی رافیل ندال فرانس کی اسن سابق وزیر کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جنھوں نے کہا تھا کہ 2012 میں ندال کی سات ماہ تک ٹینس سے غیر حاضری شاید مثبت ڈوپ ٹیسٹ کا نتیجہ تھی۔14 بار گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتنے والے ندال نے کہا ہے کہ وہ صحت اور کھیل کی سابق وزیر روزلن بیشلو کے بیان سے اپ سیٹ ہیں۔29 سالہ ٹینس سٹار نے کہا کہ وہ ان سبھی لوگوں کے خلاف مقدمہ کریں گے جو ’مستقبل میں اس قسم کی باتیں کریں گے۔‘انہوں نے کہا کہ ’فرانس کی وزیر کو سنجیدہ ہونا چاہیے۔ یہ وقت ہے ان کے خلاف جانے کا اور ہم ان کے خلاف مقدمہ کرنے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں