اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ : تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی تعداد کم کر دی گئی

Mar 15, 2016

لاہور(سپورٹس رپورٹر) اذلان شاہ ہاکی کپ کی تیاری کیلئے جاری قومی تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی تعداد کم کرکے 33 کر دی گئی۔ پاکستا ن ہاکی فیڈریشن کے مطابق نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جاری تربیتی کیمپ کیلئے جن کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے ان میں عمران بٹ، امجد علی اور مظہر عباس ( گول کیپرز ) سید کاشف شاہ، محمد علیم بلال، اسد عزیز، محمد عرفان، نواز اشفاق ( فل بیک ) رضوان جونیئر، محمد توثیق، فرید احمد، راشد محمود، تصورعباس، فیصل قادر، علی حسنین، سلیم ناظم، کاشف جاوید، عماد بٹ ( ہاف بیکس ) عمربھٹہ، عرفان جونیئر، ارسلان قادر، علی شان، رضوان سینئر، اعجاز احمد، رضوان علی، عبدالحسیم خان، کریم خان، اویس الرحمان، فیاض یعقوب، جمیل بوستان، حامد خان، اویس خان اور تیمور ملک شامل ہیں۔اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ چھ سے سولہ اپریل تک ملیشیاء کے شہر ایپوہ میں کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں