جموں (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے لداخ کے علاقے میں سٹرٹیجک اعتبار سے انتہائی اہم اور سطح سمندر سے 18,875فٹ کی بلندی پر سیاچن گلیشیر میں نگرانی کیلئے کئی جدید قسم کے آلات نصب کر رکھے ہیں۔ بھارتی حکام نے جموں میں صحافیوں کو بتایا کہ بھارتی فوج بغیر پائلٹ کے چلنے والے جہاز بھی استعمال کررہی ہے۔