مقبوضہ کشمیر: طوفانی بارشوں سے زمین کھسکنے لگی، لینڈ سلائیڈنگ لوگوں کی نقل مکانی، سفید سونامی کی وارننگ جاری

سری نگر (اے این این) مقبوضہ کشمیر کے علاقے پیر پنچال میں موسلا دھار بارشوں کے باعث زمین کھسکنے کا عمل شروع‘ محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں سفید سونامی کی وارننگ جاری کر دی‘ علاقے میں رہائش پذیر لوگوں کو آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے علاقائی ڈائریکٹر کے مطابق 17 اور 18 مارچ کو پھر پیر پنچال کے آر پار بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گا۔ ادھر اوڑی میں مٹی کے تودوں کی زد میں آ کر 2 رہائشی مکانوں کو جزوی نقصان ہوا، جبکہ پہاڑی ضلع راجوری میں زمین دھنسنے کے خدشات کے باعث 7 کنبوںکو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔متعدد رابطہ سڑکیں بھی بند ہوگئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن