بھارت نے کشمیر ہی نہیں‘ منی پور‘ ناگالینڈ پر بھی غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے : پروفیسر نہرو یونیورسٹی

سرینگر (اے پی پی) جواہر لال نہرو یونیورسٹی نئی دلی طلباءیونین کے صدر کنہیا کمارکی آزادی کے بارے میں سوچ کی یونیورسٹی کے تین پروفیسروں نے بھی توثیق کی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میڈیا اطلاعات میں کہاگیا ہے کہ کشمیری پروفیسرہیپی مون جیکب کے علاوہ نیویدیتامیمن اور تانیکا سرکار نے کہاہے کہ بھارت نے غیر قانونی طور پر نہ صرف جموں و کشمیر بلکہ منی پوراور ناگا لینڈ پر بھی جبری طورپرقبضہ کر رکھا ہے اور بھارت نے ملک کی سرحدوں پر تعینات فوج کا تیس فیصد ان علاقوں میں تعینات کر رکھی ہے ۔ نیویدیتامیمن نے اپنے بہت سے لیکچروں کے دوران کہاکہ بھارت ایک استعماری ملک ہے ۔ یوٹیوب پر جاری ویڈیو میںانہوںنے کہاکہ ملک کی تقریبا تیس سے چالیس فیصد آبادی فوج کے زیر تسلط کے اور سپیشل فورسز کولوگوں کو محکوم رکھنے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ فوج کشمیر سمیت شمال مشرقی ریاستوں اور چھتیس گڑھ میں لوگوں کے قتل عام میں ملوث ہے۔ پروفیسر جیکب نے کہاکہ بھارت نے منی پور اور کشمیر پر بھی غیر قانونی طور قبضہ کر رکھا ہے اور کشمیر میں گونجے والے آزادی کے حق میں نعرے جائز ہیں۔ آزادی کے حق میں نعروں کو گونجتے رہنا چاہئے۔
بھارتی پروفیسر

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...