کالعدم تنظیم سے تعلق کا شبہ، ہیلے کالج سے طالبعلم کی گرفتاری اور رہائی

Mar 15, 2016

لاہور (سٹاف رپورٹر+نامہ نگار) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میںہیلے کالج آف کامرس سے طالبعلم کو حراست میں لے کر 9گھنٹے تفتیش کرنے کے بعد رہا کر دیا طالبعلم اپنے دوستوں کو ملنے پنجاب یونیورسٹی آیا تھا یونیورسٹی ترجمان کے مطابق طالبعلم یونیورسٹی میں زیر تعلیم نہیں ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاع پر پنجاب یونیورسٹی کے ہیلے کالج آف کامرس میں چھاپہ مارتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں عتیق آفریدی نامی طالبعلم کو حراست میں لے لیا اور اسے فوری طور پر نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا عتیق سے 9گھنٹے تک تفتیش کی گئی جس کے بعد اسے رہا کر دیا گیا چند روز قبل عتیق نے معمولی بات پر اپنے ساتھی کو شدید زخمی کر دیا تھا اور اسے خطرناک دھمکیاں دیں تھیں جس پر یونیورسٹی نے نوٹس لیتے ہوئے کالج سے نکالنے کی کارروائی شروع کر دی تھی یونیورسٹی ترجمان کے مطابق حراست میں لیا گیا طالبعلم عتیق پنجاب یونیورسٹی کا نہیں تھا تعلیم مکمل ہو نے پر پنجاب یونیورسٹی چھوڑ چکا ہے۔

مزیدخبریں