ٹی 20 ورلڈکپ : وارم اپ میچ‘ پاکستان نے سری نکا کو ہرا دیا‘ کل بنگلہ دیش سے پہلا مقابلہ ہو گا

ناگپور + کولکتہ (اے پی پی+ سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 سپر ٹین مرحلے کا آغاز آج منگل سے ہو رہا ہے۔ سری لنکا کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ افتتاحی روز واحد میچ میں میزبان بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں ناگپور میں آمنے سامنے ہوں گی۔ میگا ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ ”پاکستان بھارت ٹاکرا“ 19 مارچ کو ہوگا۔ ٹیموں کو دو گروپوں میں تقیسم کیا گیا ہے، گروپ ون میں انگلینڈ، سری لنکا، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور افغانستان جبکہ گروپ بی میں بھارت، پاکستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔ پاکستان اپنا پہلا گروپ میچ کوالیفائر بنگلہ دیش کے ساتھ 16 مارچ کو ایڈن گارڈنز کولکتہ میں کھیلے گا۔ یہ میچ پاکستان وقت کے مطابق دن ڈھائی بجے شروع ہوگا۔ 19 مارچ کو اسی میدان پر روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پنجہ آزما ہوں گی۔ پاکستان اپنا تیسرا میچ 22 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف چندی گڑھ جبکہ چوتھا اور آخری گروپ میچ 25 مارچ کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔ دونوں گروپوں سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کریں گی۔ پہلا سیمی فائنل 30 مارچ کو دہلی، دوسرا 31 مارچ کو ممبئی جبکہ چیمپئن کا فیصلہ 3 اپریل کو ایڈن گارڈنز کولکتہ میں ہوگا۔ دوسری طرف پاکستان نے گذشتہ روز اپنے واحد وارم میچ میں دفاعی چیمپئن سری لنکا کو 15 رنز سے شکست دیدی۔ پاکستان کی جانب سے دئیے گئے 158 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنا سکی۔ عماد وسیم سب سے کامیاب بولر ثابت ہوئے۔ انہوں نے 4 اوورز میں 25 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا ہے جبکہ عرفان نے 2 اور وہاب ریاض نے ایک وکٹ لی۔ سری لنکا کی جانب سے دنیش چندیمل 30 اور تھری مانے 45 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ اس سے قبل شاہد آفریدی نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے۔ محمد حفیظ نے سب سے زیادہ 70 رنز بنائے اور آو¿ٹ نہیں ہوئے۔ شرجیل خان 23، احمد شہزاد 18، سرفراز احمد 12 اور عمر اکمل 19 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے جبکہ کپتان شاہد آفریدی بنا کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...