اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق آج الیکشن کمشن میں این اے 122 سے تحریک انصاف کے ناکام امیدوار علیم خان کے خلاف ریفرنس دائر کریں گے جو 470 صفحات پر مشتمل ہے گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور ریفرنس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا 180 جعلی بیان حلفی داخل کرنے پر ریفرنس دائر کیا جا رہا ہے مسلم لیگی رہنما طلال چودھری ‘ مریم اورنگزیب‘ دانیال عزیز‘ میاں عبدالمنان اور دیگر رہنما سردار ایاز صادق کی جانب سے آج دو بجے بعد دوپہر چیف الیکشن کمشنر کے آفس میں باضابطہ طور پر ریفرنس دائر کریں گے۔
ایاز صادق/ ریفرنس