پشاور ہائیکورٹ نے باچا خان یونیورسٹی کے چیف سکیورٹی افسر کی برطرفی روکدی‘ انتظامیہ سے جواب طلب

پشاور(بیورورپورٹ)پشاور ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کو باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے چیف سیکورٹی آفیسر کی برطرفی اور ان کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی سے روکتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت عالیہ کے جسٹس روح الامین اور جسٹس سید افسر شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے باچا خان یونیورسٹی کے سکیورٹی سپروائزر اشفاق احمد کی جانب سے دائر رٹ کی سماعت کی۔ ایڈووکیٹ لطیف آفریدی کی وساطت سے دائر رٹ میں موقف اختیار کی گیا ہے کہ 26جنوری 2016ء کو ضلع میں واقع باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس کے دوران نہ صرف یونیورسٹی کے سکیورٹی عملہ نے نہ صرف ڈٹ کردہشت گردوں کا مقابلہ کیا بلکہ پولیس اور آرمی کے پہنچنے تک انہیں انگیج رکھتے ہوئے قیمتی اور معصوم جانوں کی حفاظت کی تاہم اسکے باوجود خیبر پی کے قائم مقام گورنر نے وائس چانسلر کو درخواست گزار کی برطرفی کے احکامات جاری کئے ہیں اور انکو شو کاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے جس پر انہوں عدالت عالیہ میں گورنرکے اس اقدام کو چیلنج کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...