2 کروڑ 12 لاکھ کی نادہندگی، پی سی ایس آئی آر کی عمارت سربمہر، یقین دہانی پر ڈی سیل

لاہور (نامہ نگار) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے 2 کروڑ 12 لاکھ روپے پراپرٹی ٹیکس نادہندہ پی سی ایس آئی آرکی عمارت کو سیل کر دیا ہے جبکہ بعد ازاں پی سی ایس آئی آر حکام کی ٹیکس ادائیگی کی تحریری یقین دہانی پر عمارت کو ڈی سیل کر دیا گیا ہے۔ فیروز پور روڈ پر واقع پی سی ایس آئی آر کی عمارت کو گذشتہ 15 سال سے پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے اور 2 کروڑ 12 لاکھ روپے کا پراپرٹی ٹیکس نادہندہ ہونے پر ای ٹی او چودھری عبدالعزیز گجر کی سربراہی میں ٹیم نے تالے لگا کر سیل کر دیا ہے۔ جس کے بعد پی سی ایس آئی آر حکام نے محکمہ ایکسائز حکام سے مذاکرات کیے اور 2 ماہ کے اندر پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کی تحریری یقین دہانی کرائی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...