اورنج لائن منصوبہ کے باعث لاہور کے بیشتر علاقوں میں24سے 16گھنٹے تک گیس کی بندش

Mar 15, 2016

لاہور(نیوز رپورٹر) اورنج ٹرین کے تعمیراتی کاموں کے باعث لاہور کے بیشتر علاقوں میں24 سے26گھنٹے تک گیس کی سپلائی منقطع رہی۔ جس کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں صارفین کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ بتایا گیا ہے کہ سوئی گیس حکام نے بغیر کسی اطلاع کے سبزہ زار، سکیم موڑ، یتیم خانہ، بستامی ، چھپڑ سٹاپ کے علاقوں کی گیس بند کر دی، جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اورنج لائن کے تعمیراتی کاموں کے باعث شٹ ڈاﺅن کیا گیا ہے۔صارفین نے ایسی صورتحال پر شدید احتجاج کیا اور کہا کہ محکمے سوئی گیس کی طرف سے بغیر اطلاع کے 5سے 6 لاکھ آبادی کی گیس سپلائی منقطع کی گئی۔ صارفین کا کہنا تھا کہ بہتر ہی تھا کہ علاقے کی مساجد میں باقاعدہ اعلان کروا دیا جاتا تا کہ لوگ اپنا بندوبست کر سکتے۔سوئی گیس لاہور ریجن نے بتایا کہ اورنج ٹرین منصوبے کی وجہ سے پیر کے دن سے منگل کی صبح تک گیس بند رہے گی۔

مزیدخبریں