پولیس اور نوکر شاہی کی سوچ انگریز دور والی ہے: ہائیکورٹ

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس قاضی محمد امین نے قرار دیا ہے کہ انگریز تو چلا گیا لیکن آج بھی ہمارے ہاں پولیس اور نوکر شاہی کی سوچ وہی ہے، چور اور ڈاکو پولیس کے پے رول پر ہیں اگر پولیس کا محکمہ ختم ہوجائے تو آدھے جرائم بھی ختم ہوجائیں، ہمارے سمیت تمام سرکاری افسران تو عوام کے خادم ہیں، ہمارے پے ماسٹر ہمارے عوام ہیں۔ فاضل جسٹس نے یہ ریمارکس منگل کو ڈی پی او ہری پور سید شہزاد ندیم بخاری کے خلاف نزاکت شاہ کی دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے موقع پر دیئے درخواست پر ڈی پی او ہری پور سے20 مارچ کو جواب طلب کرلیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن