واشنگٹن(نوائے وقت رپورٹ) امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی بچوں اور نوجوانوں میں پان مصالحے کا استعمال بڑھنے سے امریکی محکمہ صحت کے حکام میں کھلبلی مچ گئی۔ گلی ہوئی چھالیہ، سونف اور چھوارے، مُضر صحت سکرین سے تیار کردہ پان مصالحے کا امریکی حکام نے لیبارٹری ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاست اوہائیو کے ہائی سکولوں میں پان مصالحے پر پابندی لگانے اور اسے منشیات کا درجہ دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق سکول کے بچوں میں پان مصالحہ کھانے کے بڑھتے رجحان سے انکی جسمانی صحت اور نفسیات پر انتہائی مُضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
اوہائیو، پاکستانی طلبا و طالبات میں مُضر صحت پان مصالحہ کا استعمال بڑھنے پر امریکی حکام میں کھلبلی، پابندی لگانے پر غور
Mar 15, 2017