شہباز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ شہباز شریف کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست ابتدائی سماعت کے لئے منظور کر لی۔ جسٹس عاطر محمود نے سماعت کی۔ درخواست گزار محمود اختر نقوی نے موقف اختیارکیا کہ وزیر اعلیٰ نے خواتین کے عالمی دن پر ججز اور جرنیلوں کے خلاف بیان دیا۔ وزیراعلیٰ نے بیان میں کہا کہ ججز اور جرنیل اپنے اوپر احتساب کا عمل لاگو کریں۔ یہ بیان آئین کے آرٹیکل 204کی خلاف ورزی ہے۔ توہیں عدالت کے آرڈیننس 2003ء کی بھی خلاف ورزی ہے۔ عدالت وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست ابتدائی سماعت کے لئے منظور کر لی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...