گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) مدرسے کا 13 سالہ طالبعلم پراسرار طور پر جاں بحق ہو گیا۔ کمسن بچے کے گلے میں پھندے کے نشان ہونے پر پولیس نے معلم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ بٹرانوالی کے رہائشی محمد منیر کا 13 سالہ بیٹا ثاقب قریبی محلہ کھوکھر کی کے مدرسہ میں دینی تعلیم حاصل کرتا تھا، ثاقب پڑھنے کیلئے مدرسے پہنچا جہاں پر وہ پراسرار طور پر دم توڑ گیا اطلاع ملنے پر تھانہ جناح روڈ پولیس نے نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا اور قاری جاوید کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ثاقب کی موت کی اطلاع گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے گلے پر پھندے کے نشانات تھے جس پر قاری جاوید کو حراست میں لیکر تفتیش کی جا رہی ہے جلد اصل حقائق سامنے آجائیں گے۔