کراچی (آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی بلوچستان میں ہم خیال جماعتوں سے ملکر حکومت بنائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے چیئرمین اسرار اللہ زیدی سے گفتگو میں کیا۔ سابق صدر زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہمیشہ کوشاں رہی ہے سی پیک منصوبے کاخیال ہم نے دیا تھا یہ بلوچستان کے پسماندہ عوام کی خوشحالی کا روڈ میپ ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان بلوچستان اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ زرداری نے کہا کہ بلوچستان میں ہم خیال جماعتوں سے مل کر حکومت بنائیں گے۔ اسرار اللہ زہری نے کہا کہ انتخابات میں پیپلز پارٹی سمیت ہم خیال جماعتوں سے اتحاد ہو گا۔ پی پی سے ملکر عوام کی خدمت کرینگے۔
آئندہ ہم خیال جماعتوں سے ملکر بلوچستان میں حکومت بنائیں گے: زرداری
Mar 15, 2017