مشرف‘ حقانی اور کل بھوشن کی حقیقت جاننے کیلئے تحقیقاتی کمشن بنایا جائے: رحمن ملک

لاہور (این این آئی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے حسین حقانی سے تحقیقات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ الزامات لگانے سے کچھ نہیں ہوگا، اس کیلئے تمام سٹیک ہولڈر کو شامل کیا جائے، ہم پر الزام ہے کہ ہم نے امریکن سویلینز کو ویزے دئیے لیکن جنہوں نے پوری فوج کو اجازت دی ان سے کیوں نہیں پوچھا جاتا؟ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے کے بعد ہم نے پاکستان میں امریکیوں کا سروے کروایا اوریہ بات سامنے آئی کہ ریمنڈ ڈیوس کو ویزا اسلام آباد سے امریکی سفارتخانے سے جاری ہوا۔ بلاول ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہا کہ سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کے بعد ہم نے نیٹو سپلائی بند کی اور یہ آصف زرداری تھے جنہوں نے اوبامہ سے ہاتھ ملانے اور نیٹو سپلائی کھولنے سے انکار کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ویزے سفیر صرف حکومت نہیں لاتی بلکہ اس میں کئی اور ادارے بھی اس عمل میں شامل ہوتے ہیں۔ شمسی ائیر بیس اور دیگر اڈے مشرف نے امریکہ کو دئیے ،اگر کچھ لوگوں کو غلط ویزے جاری ہوئے تو یہ لوگ انٹیلی جنس ایجنسی کی نظر سے نہیں بچ سکتے ،آئی ایس آئی دنیا کی بہترین ایجنسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مشرف ، حقانی اور کل بھوشن کی حقیقت جاننے کیلئے تحقیقاتی کمشن بنائے ۔ انہوںنے پانامہ کے کیس کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ نجومی نہیں جو بتا سکوں کہ پانامہ کا کیا فیصلہ آئے گا۔ لیکن اپنے قائد بلاول بھٹو کی بات دہراتا ہوں کہ بظاہر موسم خراب نظر آرہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...