لاہور (کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر برائے ترقی، منصوبہ بندی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے چینی کمپنیوں کا اپنے مفاد کےلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے تاثر کو غلط قرار دیا ہے، یہ عوام مےں بدگمانی پیدا کرنے کی اےک ناکام کوشش ہے، پاکستان میں جو بھی صنعت لگے گی وہ جوائنٹ ونچر کے تحت ہو گی ہر چیز کو سیاست کی نذر نہیں کردینا چاہیے، قومی نقطہ نظر کے تحت ہر کام کو کھلی آنکھ سے دیکھنا چاہیے، پاکستان 2025 میں دنیا کی 25بڑی معیشتوں میں شامل ہوجائےگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں انٹرنیشنل مارکیٹنگ کانگریس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ یورپےن ممالک ایشیا اکانومی کے لئے دنیا کی بہت بڑی مارکیٹ ہےں جو سی پیک منصوبے سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اگلے 20سالوں میں گوادر دنیا میں ایک لیڈنگ سمال پورٹ سٹی ہوگا۔