لاہور (خبر نگار ) کینیڈا کے جعلی ویزے پر ٹورنٹو جانیوالے 3افراد کو پی آئی اے ٹاسک فورس نے سفر سے روک دیا، بتاگیا ہے کہ فیصل آباد کے علی عثمان ، کامران اور صلاح الدین کینیڈا کے ای ویزے پر پی آئی اے کی پرواز پی کے 789پر ٹورنٹو جا رہے تھے ۔ جنہیں پی آئی اے ٹاسک فورس نے آف لوڈ کردیا۔ تینوں افراد کو اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ ائر پورٹ سرکل کے سپرد کر دیا۔