لاہور (شہزادہ خالد) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ٹرانسپورٹ کی کمی دور کرنے اور ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے کے لئے 200نئی بسیں لاہور میں پہنچ گئی ہیں۔ اس حوالے سے نئے بس ٹرمینل بھی قائم کئے جا رہے ہیں ۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ’’ ملٹی ماڈل انٹر سٹی بس ٹرمینلز ‘‘ لاہور میں مختلف مقامات پر تعمیر کئے جائیںگے۔ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ اور بلدیہ عظمیٰ کے باہمی اشتراک کے ساتھ شہر کے تین مقامات شاہدرہ ، ٹھوکر نیاز بیگ اور گجومتہ فیروز روڈ پر انٹر سٹی بس ٹرمینلز تعمیر کئے جائیں گے۔ پراجیکٹ کو دو حصوں میں 8.11بلین روپے کی مدد سے BOTکی بنیاد پر مکمل کیا جائے گا۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سیل، پی اینڈ ڈی اور صوبائی ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے باہمی اشتراک سے منصوبہ کی تکمیل کیلئے مشاورتی اجلاس جاری ہیں۔
ٹرانسپورٹ کی کمی دور کرنے کیلئے 200بسیں لاہور پہنچ گئیں ، نئے ٹرمینل بھی قائم ہونگے
Mar 15, 2017