ریاض(آئی این پی )سعودی عرب کے صوبہ دمام کے گورنر نے پاکستانی ڈرائیور سے ملاقات کی۔ دو افراد کو بچانے پر ڈرائیور کی حوصلہ افزائی اوررواں سال سعودی خرچے پر حج کرانے کا اعلان کر دیا ۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی صوبہ دمام میں پاکستانی ٹرک ڈرائیور محمد منصور نے بہادری اور انسانیت کو بچانے کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے حادثہ کی شکار کار جس کو آگ نے لپیٹا ہوا تھا،اس سے دو افراد کو زندہ نکالا اور انکو ابتدائی طبی امداد دی جس پر صوبہ دمام کے گورنر شہزادہ سعود بن نائف نے ان سے ملاقات کی اور انکی حوصلہ افزائی کی۔ گورنر نے محمد منصور کو تحائف کے ساتھ اس سال سعودی حکومت کے خرچ پر حج کرانے کا وعدہ کیا۔
ریاض : جلتی کار سے 2 افراد کی جان بچانے والے پاکستانی ڈرائیور سے مقامی گورنر کی ملاقات، حج کرانے کا اعلان
Mar 15, 2017